1,118

محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے منہگی گاڑی رجسٹرڈ

لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے صوبے کی اب تک سب سے مہنگی گاڑی کو رجسٹر کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، اس مہنگی ترین گاڑی کے مالک نے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کروا دی ہے۔
کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی ہی گاڑی رجسٹر ہو سکتی تھی۔ پھر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مہنگی اسپورٹس گاڑی کو رجسٹریشن کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور پھر یہ گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں