1,084

چنیوٹ . منشیات سمگلرز میاں بیوی گرفتار، 19 کلو چرس برآمد ۔

چنیوٹ (سی این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر محمد افضل ، انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر محمد اسداللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ بائی پاس سے دوران


ناکہ بندی بین الصوبائی منشیات سمگلرز میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اکبر ممتاز خانزادہ اور ماریہ اکبر زوجہ اکبر ممتاز کار نمبریLEB/9022 برنگ سفید پر منشیات کے پی کے سے جنوبی پنجاب لے جار ہے تھے۔ گاڑی کے مختلف خانوں سے 19 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ۔ منشیات فروش میاں بیوی ڈیرہ


اسماعیل خان کے رہائشی ہیں اور منشیات کا دھندہ کرتے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او بلال ظفر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں