1,115

تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں بندھے ہوئے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعش ملی . مقدمہ درج

راولپنڈی ( سی این پی)تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں بندھے ہوئے نوجوان لڑکے اور لڑکی نعش ملنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا، جاں بحق ہونے والاجوڑا ایک دوسرے سے پسند کی شادی کے خواہشمند تھے دونوں کے جسموں پر گولیوں کے متعددنشانات بھی ہیں اور دونوں کی نعشیں کھیتوں سے برآمد ہوئی ۔خان ولی نے پولیس کو بتایاکہ صبح جاگاتو بیٹا رحمن خان عمر بیس سال موجود نہ تھااسکی تلاش شروع کی تو کھیت میں میرے بیٹے رحمان خان کی نعش خون میں لت پت پڑی تھی جسکے ہاتھ کپڑے سے پشت پر بندھے ہوئے تھے۔جسکو جسم کے مختلف حصوں سر،بازوں اور چہرے پر


فائر لگے ہوئے تھے۔جبکہ قریب ہی ایک نوجوان لڑکی کی نعش بھی پڑی ہوئی تھی جس کی شناخت میمونہ دختر عمر خان سکنہ مہسیاں ٹیکسلا کے نام سے ہوئی جسے بھی جسم کے مختلف حصوں سر اور چہرے پر فائر لگے ہوئے تھے۔وجہ عنادیہ ہے کہ ہ میرا بیٹا رحمان خان میمونہ دختر عمر خان سے پیار کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔میمونہ بھی اس سے پیار کرتی تھی جو بھی شادی کی خواہش مند تھی جسکا رشتہ مانگنے پر عمر خان اسکے بیٹےوںشیر علی، لاہور خان، بلا،کابل خان، ازمرے خان انکار کر چکے تھے اور انتہائی رنجیدہ اور طیش میں تھے میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔اور اسکی جان کے دشمن بن گے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں