1,075

راولپنڈی تاجروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق سے ملاقات

راولپنڈی(سی این پی)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی(رجسٹرڈ)کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق سے ملاقات کی ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی طاہر تاج بھٹی اور کریانہ ایسو سی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ بھی موجود تھے،ملاقات میں شرجیل میر نے ڈی سی راولپنڈی کو بتایاہے کہ اندرون شہر تجاوزات کی بھرمار سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ،اس وجہ سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور پارکنگ کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ،دوسری جانب کریانہ ایسو سی ایشن کے صدر


سلیم پرویز بٹ نے ڈی سی راولپنڈی کو بتایاہے کہ پرائس مجسٹریٹ بلاوجہ دکانداروں کو تنگ کر تے ہیں ،چھاپوں کے دوران دکانداروں کی عزت مجروح کی جاتی اور انھیں بھاری جرمانے عائد کیئے جاتے ہیں ،ہمیں ہول سیل ریٹ پر مہنگی اشیاء ملتی ہیں اسی لیئے مہنگی فروخت کی جاتی ہیں ،جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ تاجروں کے مطالبے پر جمعرات دن دو بجے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے


،جس میں صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا باقی ٹریفک مسائل کے حل کے لیئے اگلے ہفتے سٹی ٹریفک پولیس ،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کا اجلاس طلب کیا جائے گا ،جس میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے جامعہ منصوبہ بندی بنائی جائے گی ،انھوں نے تاجروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں ،ماسک لازمی پہنیں ،سینی ٹائزر کا استعمال کریں اور خریداری کے لیے آنے والے کاہگوں کو بھی ایس او پیز کے متعلق آگہی دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں