1,157

کراچی میں موٹر سائیکلیں چھیننے والی لڑکی گرفتار

کراچی میں لڑکوں کے بعد لڑکیوں نے بھی موٹر سائیکلیں چھیننا شروع کر دیں ،لیاری کی اٹھارہ سالہ لڑکی بینش عرف کٹوباکسر لڑکوں کو روپ دھارکرموٹرسائیکل چھینتی اوربلوچستان لےجاکرفروخت کرتی تھی، پولیس نےملزمہ کوگرفتارکرکےچوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ لیاری میں باکسنگ بھی سیکھتی رہی ہے۔دوسری جانب ناظم آباد میں خاتون سےلوٹ مارکی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔





ماڑی پور پولیس نےاٹھارہ سالہ بینش عرف کٹو باکسر کر گرفتارکرلیا ، ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کرموٹرسائیکل چھینتی بھی تھی اور چوری بھی کرتی تھی ، ملزمہ کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کےمطابق ملزمہ دوساتھیوں کی مدد سےوارداتیں کرتی تھی جن کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس کا کہناہےکہ ملزمہ لیاری میں باکسنگ بھی سیکھتی ہے ، ملزمہ کا گروپ موٹرسائیکل چوری یا چھیننےکےبعد بلوچستان لے جاکر فروخت کرتے تھے۔

دوسری جانب ناظم نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوارملزمان نے کار سوار خاتون اور ڈرائیور کو لوٹ لیا ، فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےکہ ملزم نے گاڑی میں گھس کر خاتون سے پرس،موبائل فون اور نقد رقم چھین لی ، ملزنان وادارت کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

بشکریہ روزنامہ امت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں