1,020

اسلام آباد؛ ڈکیتی ، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار گینگز کے 16 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( رائے ولید بھٹی ) اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی ، راہزنی موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث چار خطر ناک گینگز کے 16 ملزمان گرفتار کر لیے ، تفصیلات کے مطابق کیپیٹل پولیس ٹیموں نے سنیچنگ اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث دو گینگزکے 6ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضے سے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل، پارٹس، چھیننے گئے04موبائل فون ،وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمدکر لیاگیا ،گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ ترنول اور لو ہی بھیرمیں مقدمات درج کر لیے گے، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ہے۔




تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے ایک کا میا ب کارروائی کے دوران سنیچر گینگ کے دوارکان گرفتار کر لئے ، گرفتار ملزمان اسلحے کی نوک پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے، ملزمان کی شناخت سید احمد عرف سیدو ولد منجاور اور محمد نور ولد انا ر گل کے نام سے ہوئی ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان کے قبضے سے 04عدد چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کر لیاگیا ، ملزم سید احمد کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ707/22 بجرمAO 13.20.65 جبکہ ملزم محمد نور کیخلاف مقدمہ نمبر 708/22 بجرم 13.20.65 AO تھانہ تر نول درج کر دیا گیا، ملزمان کے قبضے سے برآمد مسروقہ موٹرسائیکل مقدمہ نمبر 591/22بجرم 381-A تھانہ ترنول میں مطلوب تھا،ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔




علاوہ ازیں تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے چار رکنی مو ٹر سائیکل چور گر وہ گرفتار کرلیا، ملزمان میں محمد شعیب، غنصفر حسین ، شاہ زیب اور جمیل الر حمن شامل ہیں جن کے قبضے سے 04چوری شدہ موٹر سائیکلاور پا ر ٹس بر آمدکرلئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ لو ہی بھیر کے ملحقہ علاقوںمیںمتعدد وارداوتوں کا انکشاف کیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے تما م زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں، کسی بھی عناصر کوشہریوں کے امن میںخلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جبکہ ادھر سی آئی اے پولیس نے تھانہ سبزی منڈی، نون، کورال اور کھنہ کے علاقوں میں گھریلو، شاپس ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگز کے 10ملزمان کو گرفتارکرلیا۔سات رکنی گینگ شل ڈزاور تین رکنی قاری گینگ کے نام سے مشہور تھے۔گرفتار گینگز کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلز، اسلحہ معہ ایمونیشن اور چھینی گئی رقم و موبائل فونز کل مالیتی تقریباً 8,93,000روپے برآمد کر لیے گئے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سی آئی اے ونگ نے تھانہ سبزی منڈی ، نون، کورال اور کھنہ کے علاقوں میںگھریلو ،شاپس ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں منظم سات رُکنی ڈکیت ”شل ڈز گینگ” اور راہزنی کی وارداتوں میں تین رکنی ”قاری گینگ” کے کارندے گرفتارکرلئے۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلز، اسلحہ ناجائز 04عدد 30بور پسٹلز معہ ایمونیشن اور وارداتوں میں چھینی گئی رقم و موبائل فونز کل مالیتی تقریباً8,93,000روپے برآمدکرلی گئی ہے۔ ملزمان ریمانڈ جسمانی پر ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔گرفتارگینگ شل ڈز ڈکیت گینگ میں دولت عرف شل ڈز(گینگ لیڈر)، شاہد گجر،محمد عمران،عبد الرزاق عرف بادشاہ،قاری زاہد ،عذیر باچہ اور قاری جاوید عرف شاپری شامل ہیں جبکہ قاری گینگ میں قاری شیر زمان(گینگ لیڈر)،شاہد خان اورولی اللہ شامل ہیں ۔ شل ڈز گینگ کے ملزمان مسلح ہوکر گھروں،شاپس میں داخل ہوکر ڈکیتی کی وارداتیں جبکہ قاری گینگ کے ملزمان موٹر سائیکل پر سوارہوکر راہ گیروں سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فونزچھینتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 08مقدمات درج ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنزا سلام آباد نے بتایا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھائی ہے جو کہ قابل تعریف ہے انہوں نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں