1,033

اسلام آباد ؛ پولیس افسران میں کروڑوں روپے تقسیم

اسلام آباد ( رائے ولید بھٹی) اسلام آباد پولیس افسران میں تفتیشی اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے تقسیم کر دیے گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے تفتیشی افسران کو تفتیشی اخراجات کی مد میں چیک تقسیم کئے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے 10لاکھ مالیت کے 33 عدد چیک افسران میں تقسیم کئے




تفتیشی امور کے فنڈز کیلئے کل 3 کروڑ 48 لاکھ سے زائد روپے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے اب تک 3 کروڑ 45 لاکھ روپے افسران میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔اس کا مقصد تفتیشی افسران اور مدعیان مقدمہ پر تفتیشی اخراجات ختم کرنا ہیں، جس سے پولیس کا اچھا امیج اوجاگر ہو گا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے سختی سے تفتیشی افسران کو ہدایات دیں کہ کرپشن کی شکایات اور ناقص تفتیش ناقابل معافی ہوگی ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ افسران کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور کاسٹ کو انوسٹی گیشن کیلئے چیک آئندہ بھی ہفتہ وار اور مہینہ وار بنیادوں پر تقسیم کرنے کا تسلسل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں