1,091

آر پی او کی راولپنڈی سٹی تاجر یونین کے وفد سے ملاقات

راولپنڈی( سی نیوز پاکستان )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمرسے راولپنڈی سٹی کی تاجر یونین کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں تاجروں کو درپیش مسائل اور دیگر تحفظات کو زیر بحث لاتے ہوئے ممکنہ اقدامات، مشترکہ لائحہ عمل و حکمت عملی کو زیر غور لایا گیا۔ وفد نے گورنمنٹ کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے عز م کا اعادہ کیا۔




تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمر سے راولپنڈی سٹی کی تاجر یونین نے وفد کی صورت میں ملاقات کی۔ راولپنڈی سٹی کی تاجر یونین میں شاہد غفور پراچہ،شیخ آصف ادریس، ظفر قادر، میاں انجم ادریس،ساجد قریشی، ندیم شیخ،شیخ اشفاق،رانا خرم،حامد قریشی، قاری خالد،ثاقب رفیق، چوہدری عبدالرؤف،حاجی سیف اللہ،سردار محمد مشتاق ودیگر تاجر برادری کے نمائندگان شامل تھے۔ وفد نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، تمام شرکاء نے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات اور پابندی وقت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔

وفد نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ کیطرح پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ آرپی او راولپنڈی نے تمام شرکاء کاآمد پر شکریہ ادا کیا۔ آر پی اونے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجروں کے پولیس سے متعلقہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔آر پی او نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کی جانب سے بازاروں کی بندش کے اوقات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تاجر برادری کا تعاون خوش آئند ہے، پولیس اپنے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے آپکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں