1,035

راولپنڈی؛ کینٹ کی سڑکوں پر شہری کو ہاتھ پاؤں کر لوٹ لیا گیا

راولپنڈی( رائے ولید بھٹی ) کینٹ کی سڑکوں پر ہاتھ پاؤں باندھ کر لوٹنے والا گروہ سرگرم، لاہور سے واپس آئے شہری کو لوٹ لیا گیا، تھانہ کینٹ پولیس کو مختار احمد نے درخواست دی کہ آج صبح میں لاہور سے راولپنڈی ریلے اسٹیشن پہنچا بحریہ فیز 7 جانے کیلئے ٹیکسلا اسٹینڈ گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک کار میں تین بندے آئے




اور روات جانے کیلئے آواز دی تو میں اس میں بیٹھ گیا تھوڑا دور جا کر انہوں نے میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھ دیں اور زدوکوب کیا میرا پرس اور موبائل لے لیا ، مجھ سے ATMکا کوڈ پن بھی لےلی اور مجھے گاڑی سے اتار کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں