1,093

راولپنڈی ؛ تاوان کے لیے وکیل کا منشی اغواء

راولپنڈی( رائے ولید بھٹی ) تاوان کے لیے وکیل کا منشی اغواء کر لیا گیا ، تھانہ سول لائن پولیس کو وقاص نے درخواست دی کہ میرا بھائی اویس ظہور بعمر قریب 25 سال جو کہ وکیل کے ساتھ بطور منشی کا م کرتا ہے گھر سے اپنی بہن کے پاس ممتاز مارکیٹ اڈیالہ روڑ جانے کے لئے اپنے موٹرسائیکل پر نکلا




اور اس نے رات کو اپنے فون سے اپنی والدہ کو کال کی اور بتایا کہ اس کو کچہری سے تین نامعلوم اشخاص نے زبردستی گاڑی میں بیٹھا لیا ہے اور اغوا کرکے لئے جا رہے ہیں اور یہ لوگ مبلغ 5 لاکھ روپے مانگ رہے ہیں اس کے بعد ہم اپنے بھائی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جو کہ بھائی کا موبائل فون بند ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں