1,054

راولپنڈی؛ ایکسائز دفتر میں ٹاؤٹوں کا شہری پر تشدد

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) ایکسائز دفتر میں ٹاؤٹوں کا شہری پر تشدد، تھانہ سول لائن پولیس کو شفیق نے درخواست دی کہ میں ایکسائز دفتر موٹر سائیکل ٹرانسفر کے سلسلہ میں گیا گیٹ پر موجود امجد اور مون نامی اشخاص نے مجھ سے پوچھا کہ کس کام سے آئے ہو




میرے بتانے پر انہوں نے مجھ سے 1500 روپے طلب کئے اور کہا کہ ہم تمہارا کام کروا دیں گے میں نے انکار کیا جس پر انہوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا گالی گلوچ کی ان دونوں کے علاوہ 3/4 نا معلوم اشخاص نے بھی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا وہاں موجود لوگوں نے میری ان سے جان بچائی مون نے مجھے جا ن سے مارنے کی دھمکی دی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں