1,034

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی کلاسز کا انعقاد

اسلام آباد ( رائے ولید بھٹی ) ٹریفک پولیس کی ا یجوکیشن ٹیم کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف نجی / سرکاری سکولوں،اداروں اور ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں ڈرائیونگ لرنرپرمٹ حاصل کرنیوالے شہریوں اوروائیلیٹرزکیلئے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی کلاسز کا انعقاد،رواں سال کے دوران شہریوں کے لئے2567 ورکشاپس منعقد کی گئیں، کلاسز میں سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ کے فوائد،اوور سپیڈنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کے نقصانات،ٹریفک سائن بورڈز اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیاگیا،

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد کے مختلف نجی وسرکاری تعلیمی اداروں،مختلف سرکاری وغیر سرکاری اداروں اور وائیلیٹرز اور لرنرزکے لئے خصوصی آگاہی مہم کا آغازکررکھاہے اسی سلسلے میں رواں سال کے دوران ITP/HQ میں وائلیٹرز اور لرنرز کے لئے2567کلاسزکا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں ڈرائیونگ لرنرپرمٹ حاصل کرنیوالے شہریوں اوروائیلیٹرزکو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں بتایا گیا، تاکہ شہری گاڑی چلاتے وقت خود اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں اوربا حفاطت اپنی منزل تک پہنچ سکیں اورحادثات سے محفوظ رہ سکیں،




ITPایجوکیشن ونگ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور تمام تر وسائل کو برؤے کا ر لا کر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگائی فراہم کر رہا ہے،ان کلاسزکا بنیادی مقصد شہریوں کو دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کاخیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،،اس ضمن میں آئی ٹی ایجوکیشن ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دے جا رہے ہیں،شہریوں کی جانب سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہاگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہITP کاشہریوں کے لئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش ہے ITPکے افسران پنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں، اسی لئے ITP کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک سید مصطفی تنویر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور ایک ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ مہذب قومیں منظم ٹریفک سے پہچانی جاتی ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں