1,056

اڈیلہ جیل ؛ دو قیدیوں کا اقدام خودکشی

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) اڈیلہ جیل میں قتل کے دو قیدیوں کا اقدام خودکشی کرنے پر راولپنڈی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ، واقعات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو عمران ریا ض سپر ٹنڈنٹ اڈیا لہ جیل نے درخواست دی ہے کہ مقدمہ نمبر 440 بجرم 302/324/34/201/354 ت پ تھانہ لوہی بھیر اس ضمن میں تحریر ہے کہ مورخہ 15/16-06-2022 کی درمیانی شب حوالاتی عنوان بالا نے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے بعد از لاک اپ سیل کے جنگلے کیساتھ سر کو مارنا شروع کردیا جسکو نائٹ آفیسر اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ منور حسین نے ہمراہ رحمت اللہ ہیڈ وارڈ، سبطین عباس SG وارڈر، شاہد وارڈر اور ہمراہ دیگر ملازمین کے بڑی مشکل سے قابو کیا اور بروقت طبی امداد دی۔ حولاتی عنوان بالا نے جنگلے کیساتھ ٹکریں مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس وجہ سے حولاتی عنوان بالا کا سر زخمی ہوگیا۔




جبکہ دوسرے واقعے کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بھی تھانہ صدر بیرونیپولیس کو عمران ریا ض سکنہ سپر ٹنڈنٹ اڈیا لہ جیل نے درخواست دی ہے کہ قدمہ نمبر 274 بجرم 302/148/149 ت پ تھانہ صدر چکوال مین اس ضمن میں تحریر ہے کہ مورخہ 15/16-06-2022 کی درمیانی شب حوالاتی عنوان بالا نے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے بعد از لاک اپ سیل کے جنگلے کیساتھ سر کو مارنا شروع کردیا جسکو نائٹ آفیسر اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ منور حسین نے ہمراہ رحمت اللہ ہیڈ وارڈ، سبطین عباس SG وارڈر، شاہد وارڈر اور ہمراہ دیگر ملازمین کے بڑی مشکل سے قابو کیا اور بروقت طبی امداد دی۔ حولاتی عنوان بالا نے جنگلے کیساتھ ٹکریں مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں