1,045

خاتون کرکٹر کا گینگ ریپ

کراچی(عبدالماجد بھٹی، روزنامہ جنگ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نےگگو منڈی سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک علاقائی کوچ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کو معطل کرکے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پی سی بی نےملتان ریجن کے کوچ کے خلاف ایک لڑکی(س) کی جانب سےگینگ ریپ اور ہراساں کرنے کے سنگین کیس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر کی ہےتاہم پی سی بی کا کوچ اس وقت ضمانت پر ہے جبکہ مرکزی ملزم ابھی پولیس کی حراست میں ہے۔جنگ کے پاس موجود دستاویزی ثبوت اور خاتون کے ویڈیو پیغام کے مطابق خاتون کالج کی کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بولر تھی۔پانچ سال قبل کوچ نے خاتون کو ٹیم میں شامل ہونے کا جھانسہ دیااور ملازمت کا لالچ دیا اور ہر ویک اینڈ پر اپنے گھر بلانا شروع کردیا۔خاتون کرکٹر نے الزام لگایا ہے کہ کوچ نے تین سال قبل اسے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔اس سنگین جرم میں بعد میں اس کے دوسرے دوست بھی شریک ہوگئے ۔خاتون کی تحریری شکایت کے مطابق کوچ اور اس کے ساتھیوں نے میری برہنہ ویڈیوز بنائیں اور مجھے مسلسل بلیک میل کرکے ہوس کا نشانہ بناتے رہے یہ ویڈیوز سوشل میڈیا میں بھی اپ لوڈ کی گئیں۔




اسی دوران کوچ نے میرا جعلی نکاح نامہ بنایا اور لوگوں سے میرا تعارف اپنی بیوی کی حیثیت سے کراتا تھا۔29مئی کومجھےاغوا کرکے لے گئے تشد د کا نشانہ بنایا گیا اور گینگ ریپ کیا گیا ۔مجھ سے چار تولے کے طلائی زیورات ،ساٹھ ہزار روپے اور موبائل بھی چھین لیا گیا۔تشد د کے ساتھ کوچ اور اس کے ساتھیوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کرکٹر نے الزام لگایا ہے کہ کوچ اور اس کے ساتھی کئی اور خواتین کو ہوس کا نشانہ بناچکے ہیں۔پی سی بی ڈائریکٹر ندیم خان کو شکایت موصول ہونے کے بعد پی سی بی نے اس بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کے خلاف سلیکشن میں بے ضابطگیوں کی بھی شکایات ملتی رہتی تھیں ۔خاتون کی شکایت کو پی سی بی سنجیدہ طور پر لے رہا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوچ کے پاس اس وقت کوئی اسائمنٹ نہیں تھا لیکن اب سے معطل کردیا گیا ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس میری مدد نہیں کررہی میں ایس ایچ او سے رابطے میں ہوں لیکن وہ مجھ سے تعاون نہیں کررہے اس لئے پولیس کی تحقیقات غیر جانب دار شخص سے کرائی جائے۔گگو پولیس ایف آئی آر نمبر 477/22 تاریخ 29مئ پر تفتیش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں