1,078

وفاقی دارالحکومت ؛ جون کے 15 دنوں میں شہری 146 موٹر سائیکل ، 36 گاڑیوں سے محروم ، 32 افراد اغواء

اسلام آباد ( رائے ولید بھٹی ) ماہ جون کے پہلے 15 دنوں میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں، شہریوں کو146 موٹر سائیکلوں ، 36گاڑیوں، کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز،زیورات ، نقدی اور دیگر سامان سے محروم کر نے کے مقدمات وفاقی پولیس نے درج کیے ،




جبکہ پولیس ذرائع سے ملنے والے اعدادو شمار کے مطابق ماہ جون کے پہلے 15 دنوں میں شادی شدہ خواتین سمیت 16 لڑکیوں ، 16 لڑکوں سمیت کل32 افراد کو اغواء کر لیا گیا ، وارداتوں کا دباؤ تھانہ شہزاد ٹاؤن ،مارگلہ ، سبزی منڈی۔ آئی نائن ، نون ، کھنہ ، کراچی کمپنی ، کوہسار ، بھارہ کہو ، ترنول میں زیادہ ہے ۔ پولیس اپنی تمام تر توجہ اور اقدامات کے باوجود موٹر سائیکل اور گاڑی چوری پر قابو نہیں پا سکی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں