1,064

راولپنڈی؛ پولیس ملازم کی آشیر باد ، ملزمان نے شہری کے گھر کتے چھوڑ دیے ،بچوں کو بچانے کی کوشش میں ماں کو کاٹ ڈالا

راولپنڈی( رائے ولید بھٹی ) پولیس ملازم کی آشیر باد ، ملزمان نے شہری کے گھر کتے چھوڑ دیے ،بچوں کو بچانے کی کوشش میں ماں کو کاٹ ڈالا،تھانہ جا تلی پولیس کو صائقہ نے درخواست دی ہے کہ گھر میں جھاڑو دے رہی تھی تو سکندر اعجاز کے دو کتے ہمارے گھر میں داخل ہوئے جو میرے چھوٹے بچوں کو کاٹنے لگے انہیں بچانے کے لئے میں اگے ہوئی تو کتے نے میری دائیں ٹانگ پر کاٹ دیا جس سے میں ذخمی ہو گئی اسی اثناء میں سکندر اور بلال ولد صفدر مسلح 12 بور رائفل آ گئے انہوں نے آتے ہی کہا کہ کتے کو مارنا نہیں ہم نے کتوں سے




اپنے آپ کو بچانے کے لئے ڈنڈے مارے جس سے وہ دونوں مشتعل ہو گئے اور رائفل 12 بو ر سے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو انکے کتے کو جا لگا اور وہ دونوں واپس ڈیرے پر چلے گئے تھو ڑی دیر بعد دونوں دوبارہ مسلح پسٹل 30 بور وآپس آئے اور میرے مین گیٹ کو لاتیں مارتے رہے اور کہتے رہے باہر نکو تمھاری اوقات کیا ہے جب ہم نے کہا ہم تھانے چوکی جائیں گے تو بلال جو کہ پولیس ملازم ہے نے کہا کہ کہ چوکی ہماری اپنی ہے جو کرنا ہے کر لو ہم غریب لوگ ہیں ہمیں ان سے جان کا سخت خطرہ ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں