1,057

راولپنڈی ؛ 14 سالہ لڑکی نے اوباش لڑکے سے تنگ آ کر سکول چھوڑ دیا

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) تھانہ آرے بازار پولیس کو جاوید نے درخواست دی کہ میری سوتیلی بیٹی (ص) بعمر 14 سال جو کہ اپنی نانی کے گھر رہتی ہے جس کی پتہ جوئی کیلئے میں کبھی کبھار جاتا رہاتا ہوں آج میں جب اپنی بیٹی کی خبر گیری کیلئے گیا تو وہاں ایک لڑکا جس کا بعد میں نام احسن معلوم ہوا جو کہ میری بیٹی کے ساتھ ہاتھا پائی کر رہا تھا




جو مجھے دیکھ کر بھاگ گیا میری بیٹی نے مجھے بتلایا کہ یہ لڑکا اکثر اوقات مجھے گلی محلے میں تنگ کرتا ہے جس کہ وجہ سے میں نے 2 ماہ قبل سکول بھی چھوڑ دیا ہے آج اس نے مجھے گھر میں اکیلے پا کر زبر دستی گھر میں داخل ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں