1,170

تھانہ ٹیکسلا ؛ اراضی پر قبضہ کی کوشش ؛ 1 جان بحق ، اہم شخصیت کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں اراضی پر قبضہ کی کوشش ؛ 1 شخص جان بحق ، اہم شخصیت کے خلاف مقدمہ درج ، قتل کرنے کے بعد لاش کو جھاڑیوں میں چھپا دیا گیا ،تھانہ ٹیکسلا پولیس کو حسن اختر نے درخواست دی کہ میرا بیٹا مسعود الرحمن بعمر 23/24 سال جو کہ ٹیکنو کمپنی کی طرف سے سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی فیصل ہلز ہاؤسنگ سوسائٹی میں کر رہا تھا امروز میرا بیٹا ڈیوٹی پر موجود تھا کہ صبح 7 بجے ملک مرتضیٰ مسلح کلاشنکوف، ملک ارشد مسلح 12 بور، ملک آصف مسلح کلاشنکوف، اعجاز مسلح کلاشنکوف ہمراہ 8/10 نا معلوم اشخاص گاڑیوں میں آئے اور آتے ہی گالی گلوچ شروع کر دی اور ساتھ ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دی اسی دوران چوہدری مجید کے پلازہ سے بھی فائرنگ شروع ہو گئی




میرے بیٹے مسعود الرحمن نے سامنے آ کر ملک مرتضیٰ وغیرہ کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ملک مرتضیٰ نے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر کلاشنکوف سے کیا جو میرے بیٹے کو ایک فائر منہ پر بائیں گال پر لگا جس سے وہ زمین پر گرا اور جانبحق ہو گیا چوہدری مجید کے بندوں نے میرے بیٹے کی نعش اٹھا کر دور جھاڑیوں میں چھپا دی فائرنگ کے دوران میرے بیٹے کے ہمراہ ساتھ جو ڈیوٹی پر موجود تھے ہاشم اور فیصل نے سارا وقوعہ خود دیکھا مجھے ان لوگوں نے ہی بتایا وجہ عناد ملک مرتضی اور چوہدری مجید ملکر ٹیکنو کمپنی کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ایک دن قبل ان لوگوں نے دھمکی دی تھی کہ ٹیکنو کمپنی کے ملازمین یہاں سے چلے جائیں وجہ جان سے مار دینگے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں