1,031

لیب & لیکچرر اسسٹنٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی اور صدر ایپکا کالجز ونگ سے ملاقات

اسلام آباد (خان گلزار حسین سے) لیب & لیکچرر اسسٹنٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے چیئرمین محمد خان صاحب کی قیادت میں ،صدر میڈم قاضی شاہدہ مشتاق ، جنرل سیکرٹری فیصل معروف صاحب ، سینئر نائب صدر بنارس میر و دیگر عہدیداران نے ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی صاحب اور صدر ایپکا کالجز ونگ ملک جمیل اعوان صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور کیمونٹی کے در پیش مسائل سے تفصیل آگاہ کیا۔جس پر جناب ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی صاحب نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالجز کے اندر لیکچرر اسسٹنٹ اور لیب اٹینڈ ھمارا قیمتی اثاثہ ھیں۔ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گااور APLLAA کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے اور ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جس پر ھم راولپنڈی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی صاحب اور راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ کے بے حد مشکور ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں