1,045

راولپنڈی ؛ مئی میں 502 موٹر سائیکل ، 66 گاڑیاں چوری ، 127 افراد اغواء

راولپنڈی( رائے ولید بھٹی ) ماہ مئی میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں کو502 موٹر سائیکلوں 66 گاڑیوں 15 رکشوں اور کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز،زیورات ، نقدی اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا ،




جبکہ پولیس ذرائع سے ملنے والے اعدادو شمار کے مطابق ماہ مئی میں شادی شدہ خواتین سمیت 88 لڑکیوں ، 25 لڑکوں اور 13 بچوں اور 1 خواجہ سرا سمیت کل 127 افراد کو اغواء کر لیا گیا ، جبکہ لڑائی جگڑے کے مختلف واقعات میں 64 افراد زخمی ہوئے ، اور ماہ مئی میں 13 افراد کو قتل کر دیا گیا ، وارداتوں کا دباؤ تھانہ صادق آباد۔ ائیرپورٹ۔ صدر بیرونی۔بنی، نیوٹاؤن میں زیادہ ہے ۔ پولیس اپنی تمام تر توجہ اور اقدامات کے باوجود موٹر سائیکل چوری پر قابو نہیں پا سکی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں