1,054

راولپنڈی تعلیمی بورڈ ؛ 18جون سے انٹر امتحانات کا آغاز، ڈیٹ شیٹ جاری

راولپنڈی (خان گلزار حسین سے)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اورٹو کے امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، انٹرپارٹ ٹو کے امتحانات 18جون اورپارٹ ون کے چھ جولائی سے شروع ہونگے جس کے لیے امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسرناصرمحمود اعوان کے مطابق رول نمبر سلپ کے بغیر امتحان میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ،



احتجاجا واک آوٹ کرنے والے امیدواروں کو غیر حاضرقرار دیاجائے گا، امتحانی سینٹرمیں آدھا گھنٹہ قبل امیدوار پہنچ جائیں ورنہ انھیں سینٹرمیں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی ، موبائل کو امتحانی سینٹر کے اندر استعمال میں لانے پر پابندی ہوگی ، صبح کی شفٹ کا پیپر ساڑھے آٹھ بجے جب کہ سیکنڈشفٹ کا پیپر دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔مجموعی طورپر 173امتحانی سینٹر بنادئیے گئے ہیں ، جن میں طالبات کے 84، طلبا کے 66اور 23امتحانی سینٹر کمبائن ہونگے ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں