1,047

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اہسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن اور کپس کالج کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

راولپنڈی ( خان گلزار حسین سے ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اہسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن اور کپس کالج کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سٹیلائٹ ٹان سکستھ روڈ میں ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔جس میں ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر و ممبر ڈی۔آر اے ابرار احمد خان ، ممبر بی۔او۔جی فیڈرل بورڈ سکینہ تاج ، پرنسپل کپس کالج، محمد ذیشان، پرنسپل کپس اکیڈمی نبیل حیدر، محمد فرقان چوہدری، عامر انور،ابرار احمد اعوان، آغا شھاب، کرنل ر فواد حنیف، سید عادل شاہ، وسیم سیفی، عدنان نثار، شاہد جمیل، محمد رفیق قریشی، ملک طاہر، مسز انعم، مسز لبنی رشید، سھراب خان، امجد، ملک شھباز، چوہدری معراج، طاہر شہزاد، شیراز مغل، ندیم فاروقی, شیخ ندیم، یونس و دیگر نے شرکت کی۔




ایپسما اور کپس کالج و اکیڈمی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایپسما کی طرف سے ابرار احمد خان اور kips کالج و اکیڈمی کی طرف سے محمد ذیشان و نبیل حیدر نے کیے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد ایپسما کے اراکین، ان کے زیر کفالت بچوں اور ان کے طلبا کوکِپس کی جانب سے مراعات دینا، سکول مالکان، پرنسپل حضرات اور اساتذہ کے بچوں کو کالج کی فیسوں کی مد میں30 فیصد تک خصوصی رعایت دینا،انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے کورسز کی مد میں اداروں کے بچوں کو 10 فیصد خصوصی رعایت دینا،میٹرک اور انٹر کی کوچنگ کلاسز والے اداروں کے بچوں کو 20فیصد تک خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ابرار احمد خان ، سکینہ تاج ، محمد فرقان چوہدری، ابرار احمد اعوان، آغا شھاب، نے اپنے مشترکہ بیان میں کپس اور ایپسما کے مابین ہونے والے ایم۔او۔یو کو طلبا اور طالبات کی تعلیم کے حصول میں تعاون کو آگے بڑھانا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ ابراراحمد خان نے کپس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے طلبا کے تعلیمی سفر کو آگے بڑھانے میں انھیں فیسوں میں رعایت دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں