1,057

پیپر آوٹ ہونے پر کنٹرولر امتحانات اور چئیرمین راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ کو عہدےسے ہٹا دیا گیا

‏راولپنڈی ( خان گلزار حسین سے ) ‏راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پیپرز آؤٹ ہونے کامعاملہ پر کنٹرولر امتحانات راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ شہنشاہ بابرخان اور چئیرمین بورڈ ڈاکٹر خالد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،

جبکہ کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل کو چئیرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا اضافی چارج مل گیا ،

کنٹرولر امتحانات کو معطل بھی کردیا گیا۔ کنٹرولر شنہشا ہ بابر کے ہوتے ہوئے گزشتہ سال بھی تمام پیپر آوٹ ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں