1,118

راولپنڈی؛ ذہنی معزور لڑکے سے اجتماعی زیادتی

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) ،تھانہ دھمیال پولیس کو عمر نے درخواست دی ہے کہ میرا چھوٹا بھائی حمزہ عمر تقریبا21 سال جو ذہنی طور پر کمزور بھی ہے والدہ سے پیسے لیکر دوکان پر گیا تھا کافی دیرانتظار کرنے کے باوجود جب بھائی واپس نہ آیا تو جاکر مارکیٹ میں دیکھا مگر کوئی پتہ نہ چل سکا بھائی کو ڈھونڈتے ہوئے جب اردگرد محلہ داروں اور رشتہ داروں سے بھی پتہ کیا مگر کوئی پتہ نہ چل سکا ڈھونڈتے ہوئے،




جو کہ نہ ملا، رات کو بھائی حیال شریف چوک سے مگراس کی حالت ٹھیک نہ تھی اسے کچھ دیر بٹھا کر پانی وغیرہ پلایا اور ساتھ گھر لے آیا بھائی سے جب پوچھا کہ تم صبح سے کدھر تھے اور کس کے ساتھ تھے پوچھنے پر وہ روپڑا اور کہنے لگا کہ وہ مجھے جان سے ماردیں گے بھائی کو تسلی دی اور سمجھایا تو اس نے بتایا کہ اسماعیل اور اس کے ساتھ چند نامعلوم لڑکے تھے جو مجھیگھر کے پاس سے اپنے ساتھ لیکر ایک ڈیرہ پر گئے اور وہاں جا کر مجھے کچھ پلایا اور اس کے بعد پستول میرے اوپر تان لیااور میرے ساتھ سب نے باری باری بداخلاقی کی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں