1,310

راولپنڈی ، پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) تھانہ چونترہ پولیس کو مسرور علی اکبر SI/SHO تھانہ چونترہ نے بتایا کہ بلیو ورلڈ سٹی ہاوسنگ سوسائٹی اور کیپیٹل سمارٹ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ملازمین اپنے اپنے ڈیروں سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کر رہے تھے جن کو میں نے بذریعہ سرکاری گاڑی کے لاؤڈ سپیکر سے فائرنگ کرنے سے منع کیا اور پولیس کے آجانے کا بتلایا جس پر کپیٹل سمارٹ سٹی اور بلیو ورلڈ سٹی کے مسلح ملازمین مزید اشتعال انگیزی میں آگئے اور شدید تیز فائرنگ کرنا شروع کر دی جس پر دونوں ہاوسنگ سوسائیٹیز کے ملازمین نے پولیس کی سرکاری گاڑی پر اندھا دھند سیدھی فائرنگ کرنا شروع کردی اور فائر سرکاری گاڑی کی باڈی پر لگے اور سرکاری گاڑی میں بیٹھے ہوئے ملازمین پولیس نے گاڑی سے چھلانگیں لگا کر زمین پر لیٹ کر اپنی اپنی جانیں بچائیں




دونوں سوسائیٹیز کے ملازمین کو دوبارہ سرکاری گاڑی کے لاؤڈ سپیکر سے فائرنگ کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ جونہی رکی تو میں نے معہ ہمراہی ملازمین بلیو ورلڈ سٹی کی چیک پوسٹ پر موجود 8 کس افراد مسلح آتشیں اسلحہ کو با امداد ہمراہی ملازمین کے قابو کر لیا جنہوں نے دریافت پر اپنے اپنے نام و پتہ جات ذیل بتلائے نمبر 1 محمد اعظم ولد سلطان ملازم بلیو ورلڈ سٹی سے اسلحہ SMG جو ان لوڈ کرنے پر میگزین میں سے 3 ضرب روند 2ذیشان اختر ولد ملک گلفام ملازم بلیو ورلڈ سٹی جس سے SMG جو ان لوڈ کرنے پر 2 ضرب روند 3 شکیل اصغر ولد اصغر حیات ملازم بلیو ورلڈ سٹی SMG جو ان لوڈ کرنے پر خالی میگزین نمبر 4 دوست محمد ولد محمد یوسف ملازم بلیو ورلڈ سٹی جس سے SMG جو ان لوڈ کرنے پر خالی میگزین 5 ظفر علی ولد سلطان علی ملازم بلیو ورلڈ سٹی SMG جو ان لوڈ کرنے پر 4 ضرب روند 6 افسراللہ خان ولد خون ولی خان مسلح M-4جو ان لوڈ کرنے پر خالی میگزین 7 ذیشان ظفر ولد ظفر محمود مسلح SMG جو ان لوڈ کرنے پر 2 ضرب روند 8 زاہد عمر ولد محمد انوار مسلح 12 بور رائفل (بندوق) سنگل بیرل جو ان لوڈ کرنے پر خالی برآمد جو برآمدہ اسلحہ ملازمان متذکرہ بالا بطور وجہ ثبوت بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لیا گیا اور جائے موقعہ کے ارد گرد بکھرے ہوئے خول چلیدہ مختلف اقسام کے 165 عدد بھی اٹھا کر بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لیے گئے اور ملزمان بالا کی جامہ تلاشی میں برآمدہ اشیا و نقدی الگ بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لیے گئے اور مسمیان محمد بشارت، ندیم حیدر اور چوہدری احسان موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ کپیٹل سمارٹ سٹی کے ملازمین جن کے نام و پتے ہمراہی محمد نسیم 5772 DFC نے بتلائے کہ مسمیان مرزا تصور ولد نامعلوم 2 نور خان پٹھان ولد نامعلوم 3 محمد اقبال ولد محمد زمان 4 محمد خان پٹھان ولد نامعلوم 5 زاہد اسلام ولد عبدالسلام 6 محمد عرفان ولد محمد طارق اور 4/5 کس نامعلوم کپیٹل سمارٹ سٹی کے فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں