1,151

راولپنڈی ؛ شوہر نے بیوی کو زبردستی زہر دے کر قتل کر دیا

راولپنڈی ( رائے والید بھٹی ) شوہر نے زبردستی بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا ، تھانہ ٹیکسلا پولیس کو طارق محمود نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی (ر) بعمر 26 سال کی شادی 3 سال قبل مدثر اکرم سے کی تھی مدثر اکرم اور اسکی والدہ ہمشیرہ بشریٰ بی بی اکثر میری بیٹی کے گھر مختلف باتوں پر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا ،




میری بیٹی (ر) نے میری بیوی ثریا بی بی کو کال کر کے بتا یا کہ اسکا خاوند اور گھر والے تین دن سے اس سے جھگڑا کر رہے ہیں اور ساری رات سونے بھی نہ دیا ہے پھر 8/20 بجیدن مدثر اکرم داماد نے میری بیوی کو فون کر کے بتا یا کہ (ر) بیمار ہے اور اسے سول ہسپتال لے آیا ہوں آپ بھی آ جائیں جو ہم لوگ سول ہسپتال پہنچے تو میری بیٹی نے اپنی والدہ ثریا بی بی کو بتایا کہ اس کو اس کے نند بشری نے پکڑا تھا اور خاوند مدثر اکرم نے زبر دستی گندم والی گولیاں کھلائی ہیں۔ سول ہسپتال والوں نے میری بیٹی کو برائے علاج معالجہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا تھا جو کہ ہم ہولی فیملی پہنچے تو میری بیٹی جاں بحق ہو چکی تھی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں