1,167

راولپنڈی ؛ نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی ، بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کی عزت پاما ل کرنے اور بلیک میل کرنے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ نصیر آباد پولیس کو قمر سلطانہ نے درخواست دی کہ آن لائن جاب دیکھ رہی تھی کہ تو آفاق شاہد سے رابطہ ہوا جس نے بیرون ملک نوکری کی یقین دہانی کروائی تھی پرکشش سیلری کی وجہ سے سائلہ نے رابطہ جاری رکھا ، آفاق شاہد نے رابطہ کیا اور راجہ بازار بلا کر کپڑے وغیرہ لے کر دیئے واپسی پر شدید گرمی کی وجہ سے ڈراپ کرنے کے بہانے گھر آیا




اور مجھ سے نوکری کے لیے کاغذات مانگے میں جب اندر سے کاغذات لیکر آئی تو موقع کا فائدہ اٹھا کر آفاق شاہد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مجھ سے میرا موبائل کھینچا اپنا نمبر بعمہ CHAT ڈیلیٹ کر کے چلا گیا آج آفاق شاہد نے رابطہ کیا میرے کال کاٹنے کے باوجود دوبارہ کال کی اوربھاری رقم کا مطالبہ کیا میرے انکار کرنے پر دھمکی دی کہ اگر پیسے نہ دیئے تو اس دن خفیہ موبائل سے ویڈیو بنائی تھی و ہ ویڈیو بمعہ تصاویر اپلوڈ کردوں گا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں