راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) ملازم 1 کڑور کا چیک بینک سے کیش کروا کر فرار ہو گیا ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو نعیم نے درخواست دی کہ میں بطور چار ٹر ڈ اکاؤٹنٹ ہوں۔آج دفتر کے ایک ملا زم نوید نذیر ایک عدد چیک مالیتی مبلغ ایک کروڑ روپے کیش رقم نکلوانے میزان بینک لمیٹیڈ بوستا ن روڈ چکلالہ 3 راولپنڈی جو کہ کمپنی مذکورہ با لا کو برا ئے خرید پلا ٹس کیلئے بھیجا۔
تو اس نے رقم بینک سے نکلوائی اور 10 منٹ تک وہ کسی کے انتظا ر میں کاؤنٹر پر کھڑا رہا اور کسی کو فو ن کرتا رہا۔پھر وہ بینک سے با ہر نکلا اور سڑک کرا س کر تے ہو ئے واپس دفتر میں آنے کی بجا ئے کسی اور طرف نکل گیا اور رقم لے کر دفتر نہ آیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،
