1,409

راولپنڈی ؛ شہریوں کا ٹریفک پولیس پر حملہ ، 2 اہلکار شدید زخمی

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) شہریوں نے مختلف واقعات میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، تھانہ گنج منڈی پولیس کو محمداسماعیل CTR نے بتایا کہ 10ویلر ٹرکمال اتار رہا تھا جسکی وجہ سے عوام الناس کا راستہ بند ہو رہا تھا جب مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور عابداللہ نے بدتمیزی شروع کر دی اس اثنا میں میں ملک آصف ہمراہ ملک طارق اور 6-5 نامعلوم افراد آ ئے اور کہنے لگا کہ کوئی کاغذات نہیں دینے یہ ٹرک والا ہماری دکان کا مال اتار رہا ہے




ملک آصف نے اپنا فون نکال کر ویڈیو بنانا شروع کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مجھے دھکے دینا شروع کر دیے۔تھانہ سول لائن پولیس کو اسراراحمد ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ RTAآفس ڈیوٹی پرموجود تھا کہ جہاں نو پارکنگ اور دیگر غیر متعلقہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہے کہ ایک گاڑی مین گیٹ کے سامنے پارک ہوئی جس کو ہٹانے کا کہا تو گاڑی سے سعید اور اس کا بیٹا ہریرہ نکلے اور ہاتھا پائی شروع کر دی اور وردی پر دست و گریباں ہوئے شور کی آواز سن کر دیگر سٹاف باہر آگیا اور جن کو سمجھایا کہ آپ غلط کر رہے ہیں جس پر انھوں نے مجھے گالم گلوچ دینا شروع کر دیا اور جا ن سے مارنے کی دھمکیاں دیں ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیا، ٕ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں