1,105

راولپنڈی ؛ 007 گروپ کے 35 افراد کے خلاف بھتہ کا مقدمہ درج

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) 11 موٹر سائیکل 2 گاڑیوں میں موجود 35 افراد کا شہری کی دوکان پر دھاوہ ،بھتہ نہ دینے پر دوکان دار پر تشدد ، 2 لاکھ 80 ہزار روپے لے اڑے، تھانہ واہ کینٹ پولیس کو خرم شہزاد نے درخواست دی کہ میں ہمراہ برادرم محمد شہباز سیف الرحمٰن، محمد بلال اپنی دکان پر موجود تھے کہ اس اثناء میں ہارون خان ولد خان مسلح ہاکی خان زادہ مسلح پسٹل 30بور، احمد ولی خان مسلح رپیٹر بابر مسلح آہنی راڈ اسلم مسلح پسٹل 30بور محمود خان مسلح ڈنڈا اورنگزیب مسلح 30بور پسٹل ایمل مسلح ڈنڈا عثمان مسلح پسٹل 30بور اویس مسلح ڈنڈا شاہ زیب مسلح ڈنڈا اجمل مسلح رپیٹر، اکبر مسلح ڈنڈا،عمر مسلح ڈنڈا،




جن کے ہمراہ 20/25 نامعلوم افراد جو کہ 007 گروپ کے ہیں زور زبردستی ہماری دکان پر گھس آئے اور ہم سے بھتہ دو لاکھ روپے کا بلاجواز جملہ بالا الزام علہیان نے تقاضا کیا جو ہمارے انکار پر لال زادہ خان، خانزادہ خان نے للکارا مارتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو کہا کہ ان کے غلہ میں پڑی ہوئی کیش ساری نکال لو اور جیبوں سے بھی جتنی رقم ہے نکال لو جس پر ہارون خان نے غلے میں پڑی ہوئی رقم ½ 2 لاکھ روپے اور احمد نے ہماری جیبوں سے رقم 30 ہزار روپے اور ہمارے کلر شناختی کارڈز زور زبردستی ڈرا دھمکا کر نکال لیے جو کہ محمد شہباز برادرم سیف الرحمٰن محمد بلال نے مزاحمت کی تو انھوں نے تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے شور واویلا پر لوگوں کے اکھٹا ہونے پر دو کرولا کاروں اور 11عدد موٹرسائیکلز پر ہمیں جان سے مارتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں