1,136

راولپنڈی ، شوہر نے بیوی کو زبردستی تیزاب پلا دیا

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) بیوی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے اور تیزاب پلانے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو شازیہ نے درخواست دی کہ میرا شوہر سعید اکبر جو کہ بیرون ملک سے پاکستان آیا ہوا ہے اور اکثر مجھ پر تشدد کرتا ہے 5 دن قبل اس نے میری گردن دبا کر مارنا چاہا اور گرم توے سے جلانے کی کوشش کی تھی




جس پر میرے میکے والوں نے جرگہ بٹھایا لیکن اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا آج پھر اس نے مجھے مارا اور پھر اپنے بیٹے کو بھی مارا اور گھر سے نکال دیا میں نے اپنے بیٹے کو گھر واپس بلا کر دوسری منزل پر چھپا دیا پھر میرے شوہر نے واش روم سے تیزاب کی بوتل اٹھائی اور مجھے زبر دستی تیزاب پلایا اور مجھے مارنا شروع کر دیا میرے شور پر ہمسایوں نے میری جان بچائی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں