1,219

راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں پر اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) پولیس ملازمین نے شہری کو اغوا کرنے کے بعد 2 کڑور روپے تاوان طلب کر لیا ، تھانہ صدر واہ پولیس کو نذر الہی نے درخواست دی کہ میں نے اور بھتیجے طارق نے دیکھا تو پنجاب پولیس کے ملازمین طلعت خان، فیصل راجہ،نعیم اور 13/14 نا معلوم افراد جنکے پاس اسلحہ تھا




میرے بھتیجے ذیشان کو مار رہے تھے ملزمان میں سے 4 ملزمان کے پاس کلاشنکوف تھیں جنہوں نے ہوائی فائرنگ اندھا دھند کی اور میرے بھتیجے ذیشان کو گاڑی سے اتار کر طلعت خان نے اپنی ہنڈا کار میں اغواء کر کے لے گئے اور بعد میں طلعت خان نے میرے برادرم رفاقت زمان سے دو کروڑ کا مطالبہ بھی کر رکھا تھا . پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں