1,071

راولپنڈی ، تھانہ گنجمنڈی میں لڑائی ، شہری زخمی

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) تھانہ گنجمنڈی پولیس کو طاہر محمود نے درخواست دی کہ ایک نامعلوم بائیکیا والے کے ساتھ بیٹھ کر سٹی تھانہ کے سامنے اترا تو طے شدہ کرایہ120روپے اسے دئے جس نے مجھ گالی دی اور




کہا کہ150روپے تو دے دواور ساتھ ہی میرئے ہاتھ سے پیسے کھینچ لئے جس سے پیسے واپس لینے کی کوشش کی تو وہ مجھ سے لڑنے لگا اور میرئے سر پر ہیلمٹ مارا میں سٹی تھانہ کے اندر گیا تو وہ بھی میرئے پیچھے تھانہ آ گیا جس پر پولیس کا نسٹیبل نے ہمیں ایک کمرہ میں بیٹھایا جہاں اس شخص نے ٹیبل پر پڑا کانچ کا گلاس میرئے سر پر مار دیا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا اور اس کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں