1,107

اسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل سنی کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی تاریخی انٹرنیشنل سنی کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیںکارکنان اہلسنت میں مذہبی جوش وخروش عروج پر سنی کانفرنس 15مئی کو گلبرک گرین میں صبح دس بجے شروع ہوگی اسلام آباد کے نواحی علاقے گاؤں بھمبرتراڑ محبوب چوک گلبرک گرین میں 15مئی اتوار کے روز ہونے والی انٹرنیشنل سنی کانفرنس کے حوالے سے صوبائی امیر جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے بتایا کہ سنی کانفرنس سے ناموس رسالت سمیت اہلبیت،صحابہ کرام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے مشن کو قوت ملے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت بیرون ممالک میں دعوتی سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور انتظامات کو اس وقت حتمی شکل دی جارہی ہے




پاکستان بھر کے اضلاع سے بڑی تعداد میں جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں کارکنان اہلسنت اس تاریخی سنی کانفرنس میں شرکت کریں گئے سنی کانفرنس کے موقع پر گرمی سے بچاؤ کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں کئی ہفتوں سے جاری انتظامات اس وقت آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیںانٹرنیشنل سنی کانفرنس میں پاکستان بھر کے علاؤہ بیرون ممالک سے بھی کثیر تعداد میں علماء ومشائخ کو دعوت دی جاچکی ہے جو سنی کانفرنس کے شرکا سے خطاب کریں گئے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سخت ترین سکیورٹی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں سنی کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا اور باقاعدہ طور پر سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب کئے جارہے ہیں جبکہ شرکا کے لئے لنگر کا بھی خاص طور پر اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ انتظامات کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔

انٹرنیشنل سنی کانفرنس میں درج ذیل افراد کی شرکت متوقع ہے








اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں