1,067

آر پی او راولپنڈی کی سابقہ ڈی پی او اٹک اور جہلم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

راولپنڈی( سی این پی )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کاسابقہ ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود اور سابقہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں سی پی اوراولپنڈی،ڈی پی اوزاٹک،چکوال،جہلم،ایس ایس پی سپیشل برانچ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورڈویژنل ایس پیز ودیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ٹرانسفر ہونے والے افسران کو انکی بہترین خدمات کے صلے میں اعزازی شیلڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے سابقہ ڈی پی او اٹک راناشعیب محمود اور سابقہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان خان کا تبادلہ ہونے پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا انعقادریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں کیا گیا۔تقریب میں سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک،سابقہ ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود، سابقہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان خان، ڈی پی او چکوال محمدبن اشرف، موجودہ ڈی پی او جہلم کامران ممتاز،




ایس ایس پی سپیشل برانچ فضل حامد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی سید غضنفر علی شاہ،ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات، ایس ایس پی آر آئی بی عبد الفاروق، ایس پی پوٹھوہار، راول،صدر ڈویژن، ایس پی سی آئی اے اور زیرتربیت اے ایس پیزنے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آر پی او راولپنڈی ریجن و دیگر افسران نے سابقہ ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود اور سابقہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان خان کی تعیناتی کے دوران انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انکی خدمات و اقدامات نئے آنے والے افسران کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں۔آر پی او راولپنڈی ریجن نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو دوران تعیناتی انکی بہترین خدمات کے صلہ میں تعریفی سرٹیفیکٹ اوراعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے




نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے، دونوں افسران نے تمام چیلنجز اور معاملات کو خوش اسلوبی،محنت اور دیانتداری سے سرانجام دیا۔نئے آنے والے افسران اور تبادلہ پر جانے والے افسران کے عوا م الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیے گئے بہترین اقدامات ہی انکی نیک نامی اور آئندہ آنے والے افسران کے لیے مشعل راہ ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں