1,038

سائیکلسٹ عامر شہزاد لاہور سے راولپنڈی پہنچ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) معاشرتی امن اور ملک کے بہترین تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنے والے سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان لاہور سے راولپنڈی پہنچ گئےملکی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے جو معاشرتی درجہ حرارت بڑھ چکا ہے سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان املک بھر میں امن کا پیغام لیکر جا رے ہیں انہوں نے لاہور سے کراچی کا سفر طے کیا اور 6 مئی سےدوبارہ انہوں نے لاہور سے وزیر ستان کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا اور




گذشتہ روز راولپنڈی پہنچے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرحوصلے جوان ہو تو کچھ بھی کرنا مشکل نہیں جھنگ کے رہائشی نے لاہور سے وزیرستان کا سفر سائیکل پر شروع کر دیا انہوں کہا کہ دو دن کی مسافت طے کرکے راولپنڈی پہنچا ہے ایک دن اسلام آباد گزرنے کے بعد پشاور اور پھر آگے کا سفر کرے گاسائیکلسٹ عامر شہزاد ملک کا کہنا ہےکہ دنیا کو دیکھانا ہے اور یی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا چپہ چپہ محفوظ ہے میں سائیکل پر سفر کرکے ہر شہر سے جا رہا ہوں آپ بھی اگے بڑھیں




یہاں پر کتنی خوبصورت جگہ ہیں اور ہمارے لوگ مہمان نواز ہیں سائیکل سفر کا مقصد پر امن پاکستان کا پیغام عام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی بہت زیادہ ہو چکی ہے میراگزارش ہے
شہریوں سے کہ وہ گاڑیوں کے بجاے سائیکل پر سفر کریں یہ صحت کےلیے بَھی بہتر ہے اور آپ کو معاشی طور پر بھی مضبوط ہونے کی طرف گامزن کرتا ہے اس سے ملک کی اکنامی بھی مظبوط ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں