1,106

راولپنڈی؛ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اخبار فروش حنیف عباسی جانبحق

راولپنڈی( سی این پی )تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اخبار فروش کو قتل کر دیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گے تفصیلات کے مطابق مقتول سینئراخبار فروش محمد حنیف عباسی ولد دلدار عباسی سکنہ محلہ رسولُ نگر دربار والی گلی راولپنڈی پر موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری سمجھ کر فائرنگ شروع کر دی اور4 فائر کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا




بعدازاں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نی لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گے مقتول کے وارثان کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم ڈکیت انہیں بنک سے رقم لے کر آنے والا شخص سمجھ کر رقم چھینے لگے اور انہیں گولیاں مار کر فرار ہو گے مقتول کے وارثان نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی سے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری و انصاف کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں