1,211

حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج

اسلام آباد ( سی این پی ) حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج، شیخ رشید نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورت میں جمع کرا دی۔

درخواست کے مطابق حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، ان کے خلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی۔




لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے تاہم مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، درخواست میں سوال کیا گیا ہے کہ سیکرٹری کابینہ بتائیں کس قانون کے تحت حنیف عباسی کواس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔




واضح رہے حنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا، درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور محمد حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں