1,038

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں دھماکہ ، 5 جاں بحق، 65 زخمی

اسلام آباد ( سی این پی ) افغان نیوز ایجنسی ‘آوا’ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ نمازِ ظہر پڑھنے کے دوران مزار شریف میں سب سے بڑی شیعوں مسجد میں بم دہماکے کے نتیجے میں متعدد روزہ دار نمازی شہید اور زخمی ہوگئے۔




دریں اثنا، مزار شریف کے ابو علی سینا ہسپتال کے ایک عہدیدار نے آوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس واقعے میں اس واقعے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔




اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے طلوع نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور کم از کم 65 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔




اس واقعے کی تفصیلات اور وجہ ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں