1,627

اسلام آباد ؛ روسی خاتون کو تھانہ لانا مہنگا پر گیا، مارشل آرٹ سے واقف خاتون نے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد ( سی این پی ) تھانہ وویمن پولیس کی طرف سے غیرقانونی طورپر مقیم روسی خاتون کو تھانہ لانا مصیبت بن گیا، مارشل آرٹ سے واقف روسی خاتون نے تھانہ پہنچنے کے بعد اے ایس آئی سمیت دیگر کو مار مار کر براحال کردیا، تھانے کے اندر دیگر املاک کو نقصان پہنچایا




تھانے میں موجود دیگر خواتین نے مل کر اسے قابو کرکے حوالات میں بند کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔شازیہ پروین اے ایس آئی کی طرف سے درج پہلے مقدمہ میں بتایاگیاہے کہ روسی خاتون Merkulva kristina کو ویزا ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پر حراست میں لیااور تھانے منتقل کیا۔دوسرے مقدمہ میں بتایاگیاکہ روسی خاتون کو حوالات میں بند کرنے کی کوشش کی تو و ہ الجھ پڑی،




روسی خاتون مارشل آرٹ جانتی تھی اس نے اے ایس آئی پروین کی وردی پھاڑ دی، کانسٹیبل کو بھی زخمی کردیا، دیگرعملے کے ساتھ دھکم پیل کی، حوالات میں نصیب سیف سٹی کیمرہ توڑ دیا، مین تار توڑ کر سپلائی منقطع کردی، دیگر کانسٹیبل نے اسے پکڑ کر حوالات بند کیا، پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں