1,041

آئی جی پنجاب کا شہدائے پولیس کے بچوں کے ہمراہ یادگار شہداء کا افتتاح

راولپنڈی( سی این پی )آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،نوتعمیر شدہ یادگار شہداء پر حاضری دی،آئی جی پنجاب نے شہدائے پولیس کے بچوں سے نوتعمیر شدہ یادگار شہداء کا افتتاح کروایا،اس موقع پر آر پی او راولپنڈی اشفا ق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، آئی جی پنجاب نے شہداء کی فیملیزکے ہمراہ یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبنددستے نے یاد گار شہداء پر پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلامی پیش کی،آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں، آئی جی پنجاب،ان شہداء نے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کرکے




محکمہ کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا ہے،پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور خوشی و غمی کے ہر موقع پر انکے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،نوتعمیر شدہ یادگار شہداء پر حاضری دی،آئی جی پنجاب نے شہدائے پولیس کے بچوں سے نوتعمیر شدہ یادگار شہداء کا افتتاح کروایا، آئی جی پنجاب نے شہداء کی فیملیزکے ہمراہ یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبنددستے نے یاد گار شہداء پر پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلامی پیش کی،آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقعہ پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں، ان شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے محکمہ کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا ہے،پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور خوشی و غمی کے ہر موقع پر انکے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،




سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے آئی جی پنجاب کو یاد گار شہداء کی تعمیر کے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پر آر پی او راولپنڈی اشفا ق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،آئی جی پنجاب نے سی پی او آفس میں شہداء کے بچوں کو اعزازی شیلڈ ز اور تحائف پیش کیے،پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں آئی جی پنجاب نے راولپنڈی پولیس کے افسران سے میٹنگ کے دوران اہم ہدایات جاری کیں،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور رمضان بازاروں و مارکیٹوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور منظم جرائم کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات میں تیزی لائی جائے، راولپنڈی شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات کئے جائیں،سی پی اوراولپنڈی نے آئی جی پنجاب کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں زیر تعمیر سمارٹ سٹی، کمپلینٹ سیل اور راول لاؤنچ کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں