1,075

چکوال میں بھی تحریک انصاف کا احتجاج

چکوال(بلال شوکت طور سے) ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ چکوال میں بھی عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےبڑی تعداد میں غیور عوام سڑکوں پر نکل آئی اور پرامن احتجاجی مظاہرے کئے اس سلسلے میں چکوال شہر میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی قیادت میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں چکوال کی غیور عوام نے شرکت کرکے عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان امت مسلمہ کا واحد لیڈر ہے جس نے اقوام عالم میں اسلام کا بہترین




تشخص اجاگر کرکے انہیں اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے پر مجبور کیا جبکہ عمران خان نے مغربی ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار رکھنے اور ملکی خود مختاری پر کبھی سمجھوتا نہ کیا جو غیر ملکی طاقتوں کو ایک آنکھ نہ بھایا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ملک کے اندر سازشی عناصر سے ساز باز کرکے حکومت تبدیل کی جس پر پورے ملک میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوام سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ




ساڑھے تین سال میں سپر پاور کی بھی جرات نہ تھی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے جبکہ سازشی ٹولے کے ہاتھ میں حکومت جاتے ہی آج وزیرستان میں پہلا ڈرؤن حملہ کرکے سات بیگناہ شہریوں کو شہید کردیا گیا جو نہ صرف ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ موجود امپورٹڈ حکومت کے منہ پر بھی زور دار طمانچہ ہے دوسری جانب تحصیل چوآسیدن شاہ میں بھی رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ ساجد اقبال،راجہ امجد ریاض جنجوعہ اور ملک احسان محمود کی قیادت میں مور چوک پر پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عمران خان کے حق جبکہ امپورٹڈ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں