1,073

نیو آئیرپورٹ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی ،03 قمار باز گرفتار

اسلام آباد ( سی این پی ) نیو آئیرپورٹ پولیس قمار بازوں کے خلاف کامیاب کاروائی ،03 قمار باز گرفتارکل مالیتی رقم 514200 روپے برآمد ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوآئیر پورٹ کے سب انسپکٹر محمد غفار دوران گشت مخبر کی اطلاع پرریلوے پھاٹک لنک روڈ مہلو پہنچے تو چند اشخاص کھلی جگہ




پر بذریعہ مرغ لڑائی قماربازی میں مصروف تھے جنکے نام و پتے بعد دریافت علی اختر ولد وحید اختر سکنہ تھٹی گجراں تحصیل وضلع اٹک ،محمد اشتیاق ولد گلاب سکنہ مہلو تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک اوریوسف شاہ ولد فضل محمود سکنہ ڈھنگ کلے ڈاکخانہ ہوتی تحصیل و ضلع مردان معلوم ہوئے کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا کل مالیتی رقم و اشیاء 514200 روپے برآمد کر لی ۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں