1,296

مریم نواز کے جلسہ میں تخریب کاری کی سازش پکڑی گئی

اسلام آباد (سی این پی ) تحریک طالبان کی جانب سے مریم نواز کے جلسہ میں تخریب کاری کا منصوبہ پکڑا گیا۔ چار گرفتار ایک دہشت گرد فرار ہو گیا۔ تمام دہشتگرد اسلام آباد کے رہائشی نکلے ۔گرفتاریاں جلسہ سے چند گھنٹے قبل ہوئیں ۔ وفاقی دارالحکومت میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے سرگرمیاں اور انتہائی حساس علاقہ میں رسائی سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان بن گیا ۔ سی ٹی ڈی کیجانب سے درج کیے جانے والے مقدمہ کے مندرجات کے مطابق ایس ایچ او انسپکٹر عبدالستار بیگ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بسلسلہ سرویلنس سری نگر ہائی وے پر موجود تھا




کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ کچھ مشکوک اشخاص جن کے پاس دھما کہ خیز مواد موجود ہے پاکستان ما نومنٹ کے جنگل ایریا میں موجود ہیں ، مخبر کی اس اطلاع پر ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ بوقت قریب 04:45 بجے دن متذ کرہ جگہ پر پہنچا تو جنگل میں بیٹھے ہوۓ 5 اشخاص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جن میں سے 4 اشخاص کو پکڑ لیا جبکہ ایک جنگل کا فائدہ اٹھا کرفرار ہو گیا گرفتار اشخاص نے دریافت کرنے پر نام حسن علی ولد قاضی محمد افضل طاہر سکنہ مکان نمبر 554 گلی نمبر 14 شرادان اسلام آباد اسماعیل ولد قطب الدین سکنہ مکان نمبر 5548 گلی نمبر 58 میٹر 12 – اسلام آباد ، عفران خان ولد میر رحمان سکنہ مکان نمبر 266 لقمان حکیم روڈکٹر 6/3-G اسلام آباد ، مشنرادولدنمد ریاض سکته مکان نمبر 4/3 گلی نمبر 54 سکھٹر 814-F اسلام آباد ہلاۓ اورفرار ہونے والے کا نام محمد اولیس ولد افضل خان سکنہ مکان نمبر 544 سکھر G1 اسلام آباد تھا ،تلاشی لینے پر محسن کے بائیں ہاتھ میں موجود ڈبل شاپنگ بیگ تھا جس کو چیک کرنے پر اندر ایک موی لفافہ برنگ سفید میں موجود بارود ،ڈیٹونیٹر 2 عدد مختلف سائز کی اپنی کیلیں اور بال بیرنگ برآمد ہوۓ ،




جبکہ مذکوران کی مزید جامہ دجلوسوں کے دوران دہشت گردانہ کاروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔انھوں نے باہم صلاح مشورہ ہو کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر کے اور دھما کہ خیز مواداپنے قبضہ میں تلاشی لینے پر برآمداشیاء کو قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ مزید دریافت پر ملزمان نے اپنا تعلق کالعدم تنظیم TTP سے ظاہر کیا۔ اور اسلام آباد میں موجودہ سیای چلسے رکھ کر ارتکاب جرم 7ATA،4/SEA کا کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جا ری ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں