1,094

گوجرخان ؛ مارخور رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع ، پہلا میچ 8 اپریل کو ہوگیا

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر)گوجرخان میں ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں، مارخور رمضان کپ راولپنڈی 2022 گوجرخان کے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر سٹیڈیم میں 8 اپریل سے شروع ہو کر 23 اپریل تک جاری رہے گا،اسکا اعلان پروگرام کے سی ای او آصف آفریدی نے حق ڑسٹ کے چئیرمین قاضی شوکت محمود کے ہمراہ سابق ایم پی اے شوکت بھٹی اور پوٹھوہار پریس کلب کے صدر احمد نواز کھوکھر کی موجودگی میں حق ٹرسٹ بلڈنگ میں کیا،




انہوں نے بتایا کہ کل 16 ٹیموں کے مابین 32میچ کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر 224 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں 100 قومی کھلاڑی ہوں گے۔48نامور کھلاڑی ہوں گے،ایم ڈی راجہ متین نے اس موقع پر کہا کہ کھلاڑیوں کو کل 1.50 ملین روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔دیگر انعامات میں جیتنے اور رنر اپ ٹیم کو کپ کے علاوہ موٹر بائیک،کرکٹ بیٹ_ایل سی ڈی،موبائل ،گفٹ ہیمپر،اور میڈلز دیئے جائیں گے،




کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پاپا راجہ اصغر نے بتایا کہ میچز میں بیسٹ بیٹسمین باولر بیسٹ وکٹ کیپر،فیلڈر،ہیٹ ٹرک اور سنچری کرنے والےکھلاڑیوں ،مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں،اس موقع پر شرکا کو سکرین پر پریزینٹیشن بھی دی گئی،اس موقع پر سید ساجد شاہ،مرزا تجمل جرال،جاوید راجا،پروفیسر واجد حسین،ڈائریکٹر بلال احمد،راجا موسی بھٹی،راجہ احتشام ظفر،رانا رفاقت علی،راجہ اسد عباس،راجہ معوذ خان اورملک طالب حسین بھی موجود تھے،قاضی شوکت محمود نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ گوجرخان کے لیے ایک اعزاز ہے،منتظمین نے کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب کو اس سلسلے میں آن بورڈ رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں