1,066

راولپنڈی: نجی سکول میں سپورٹس ڈے کا انعقاد، طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی

راولپنڈی ( سی این پی )راولپنڈی کے روٹس ملینیم گرین پارک کیمپس میں پرنسپل اور سٹاف کے تعاون سے سپورٹس ڈ ے کا انعقاد۔سپورٹس ڈے انعقاد کروانے کا مقصد پڑھائی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے

کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے روٹس ملینیم سکول گرین پارک کیمپس کی پرنسپل حنا ظہور اور سٹاف کے تعاون سے سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے




بچوں نے بھرپور شرکت کی بچوں کے والدین نے صحت مندانہ سرگرمیوںکے انعقاد کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کھیلوں کے اختتام پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات بھی دیے گئے۔

اس موقع پرروٹس ملینیم سکول کی پرنسپل حنا ظہور کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈے انعقاد کروانے کا مقصد پڑھائی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہے ملینیم ہاﺅس سسٹم کے چار ستون ہمت، امید،امن اور اتحادس یکھنے والے کی صفات کو ظاہر کرتا ہے۔




ان کا مزید کہنا تھا کہ پڑھائی کے ساتھ صحت مندانہ طرز ندگی اپنا کر ہی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ بچے ذہنی طور پر آسودہ ہوں گیں تو مزید بہتر طریقے سے پڑھائی کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں