1,163

پنجاب پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

اسلام آباد ( سی این پی ) ہیکرز نے پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کا ٹویٹر ہینڈل استعمال کیا جائے گا۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے آج صبح پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر ٹوئٹر آفیشل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے ، جس کے پیش نظر صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کے نام سے موجود اکاؤنٹ کا استعمال کیا جائے گا جب کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے کام جاری ہے۔




یاد رہے کہ چند روز قبل یورپی ملک سربیا کے بعد ارجنٹینا میں پاکستانی سفارت خانے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہو گیا تھا ، 21 دسمبر کو ارجنٹینا کے پاکستانی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایمبیسی کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا، جس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا گیا ، پیغام میں یہ بھی لکھا گیا کہ اکاونٹ سے جو بھی میسجز اور پوسٹ کی گئیں ان کا ایمبیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وہ کس طرح کی پوسٹ تھیں اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔




قبل ازیں 3 دسمبر کو یورپی ملک سربیا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کر لیے گئے تھے ، خیال رہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے عملے کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی شکایت کی گئی تھی، سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہم کب تک ایسے کام کرتے رہیں گے گذشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں