1,104

انتظار کی گھڑیاں ختم پیرودھائی تاجران الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

راولپنڈی ( سی این پی ) انجمن تاجران مین روڈ و گلیات پیرودھائی راولپنڈی کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اعلان چیف الیکشن کمشنر بابو ناصر نے ممبران الیکشن کمیشن عمران خان چوہدری فاروق صابرخان سردار بشیر اشتیاق گل عبیدالرحمن عباسی سیف اللہ خان ٹائر والے انجم نواز خان کی مکمل مشاورت سے کیا چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان شاءاللہ الیکشن مکمل شفاف اور بہترین انداز میں ہونگے الیکشن کمشنر اور ممبران کسی بھی الیکشن لڑنے والی ٹیم سے نہیں ہو گا ووٹ ڈالنے کا اختیار بھی خفیہ رکھا جائے گا الیکشن شیڈول کے مطابق ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق چونکہ تمام ووٹر لسٹیں تیار ہیں اس کے باوجود کسی ووٹر کا نام اندراج سے رہ گیا ہے




تو 9 جنوری تک ووٹ کا اندراج کروا سکتا ہے 11 جنوری 2022 کو ووٹر لسٹ پر اعتراض سنے اور دور کئے جائینگے امیدوار 13 جنوری تک پینل کی صورت میں 5 بجے تک کاغذات جمع کروائیں گے 15 جنوری 2033 کو امیدوارن کی حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی اور اسی دن انتخابی نشان بھی الاٹ ہونگے 31 جنوری رات 12 بجے تک الیکشن کمپین کی اجازت ہو گی یکم فروری 2022 ریسٹ ہو گی 2 فروری اہم دن ہے اور اس دن تمام تاجران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور پولنگ کےعمل سے گزریں گے




پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ضابطہ اخلاق 20 جنوری 2022 تک جاری کر دیا جائے گا آخر میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس حوالے سے الیکشن میں حصہ لینے والے فریق اپنی تجاویز سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کر سکتے ہیں اور اس بات کی بھی یقین دھانی کرواتے ہیں کہ الیکشن انتہائی شفاف ہونگے اور جو کوئی بھی جیتے گا اس کو مبارکباد کے ساتھ مکمل تعاون بھی ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں