1,049

راولپنڈی ؛ گھرمیں کام کرنے والی ملازمہ 200 تولہ سونا اورنقدی لے اڑی۔

راولپنڈی ( سی این پی ) گھر میں کام کرنے والی ملازمہ گھر نے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ اسی ہزار روپے لے اڑی۔ تھانہ ریس کورس پولیس کو بلال احمد نے درخواست دی کہ یکم جنور ی کو دوخواتین ہمارے گھر آئیں اور خود کو ماں بیٹی ظاہر کیا انہوں نے ہم سے درخواست کی کہ




ہمیں گھر میں کام کرنے کیلئے رکھیں ہم نے بغیر کسی تصدیق کے ان دونوں خواتین کوگھر میں کام کرنے کیلئے رکھا 03 جنوری 2022 کو وہ ہی دو خواتین اپنے ساتھ ایک اور نامعلوم خاتون کو لے کر ہمارے گھر میں




کام کرنے کے لیے آئیں دن کو وہ تینوں خواتین ہمارے گھر سے سونا 200 تولہ جن کی مالیت 2 کروڑ52 لاکھ روپے بنتی ہے اور نقدی 180000 روپے لاکر توڑ کر چوری کر کے لے گئیں .پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں