راولپنڈی ( سی این پی ) جنرل حمید گل فاؤنڈیشن کی جانب سے افغان بہن بھائیوں کے لیے امدادی سامان کے تین ٹرک افغانستان کے سفارتی عملہ کے حوالے کر دیئے گئے۔
اس حوالے سے محترمہ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے بتایا کہ تین ٹرکوں میں دو ہزار کمبل۔دوہزار جیکٹس اور دوہزار جوڑے شوز شامل ہیں ۔ محترمہ عظمیٰ گل نے کہا کہ افغانستان کے عوام اس وقت سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
اس مرحلہ پر مسلم امہ کا فرض ہے افغان بہن بھائیوں کی مدد کریں
